بسم الله الرحمن الرحيم

مرجع عالى قدر حضرت آيت الله العظمى حاج سيد
صادق حسينى شيرازى مدظله العالى نے اهل بيت عصمت و طهارت عليهم السلام، کے
فرھنگ اور ثقافت کو کتاب کے ذریعہ دنیاتک پہچانے پر کافی زور دیا ہے ۔آپ
کی اس سفارش کومدنظر رکھتے ہوے مؤسسه فرهنگى رسول اكرم صلى الله عليه وآله
نے بعض پبلیشرز کی ھماھنگی سے مرجع عالی قدر کے آٰثار کو ایران کے مختلف
شہروں میں لگنے والی کتابوں کی نمایش میں پیش کیا۔ان آثار میں مرجع عالی
قدر سيد صادق حسينى شيرازى مدظله العالى کی سی دی،کتابیں اور پوسٹر شامل
ہیں ۔ان کتابی نمایشوں میں جن پبلیشرز نے موسسہ کے ساتھ کا م کیا ان میں
ياس زهرا سلام الله عليها، انتشارات سلسله و انتشارات جلال الدين شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ نمایش ایرانی کلنڈر کے حساب سے ۹/۷/1388 سے 19/12/1388
تک اردبیل، تبریز، کرمان، زنجان،فارس،ھرمزگان اور اصفھان میں لگیں ۔.
|