حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہ کی گیارویں برسی



بسم الله الرحمن الرحيم

عالم ربانی ،فقیہ اہلیبیت عصمت و طہارت علیھم السلام نابغه قرن، استاد الفقهاء والمجتهدین، سلطان المؤلفین مرحوم حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہ کی گیارویں برسی کی مناسبت سے 1 شوال 1433ھ کو مسجد امام زین العابدین علیہ السلام ،قم میں نماز مغربین کے بعد مجلس عزا منعقد ہوئی ،جس میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی مد ظلہ العالی کے علاوہ بعض مراجع تقلید ،علماء و فضلای حوزہ علمیہ قم اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس عظیم الشان پروگرام میں مشہد مقدس، اھواز، اصفہان، تہران اور ایران کے دیگر شہروں سے انجمن ھای ماتمی اور مذھبی اداروں کے ممبران نے شرکت کی۔ایران کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی مھمانوں نے بھی شرکت کی۔
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام عالمی نے مرجع راحل آیت اللہ العظمی سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہ کی شخصیت کی طرف اشارہ کیا اور آپ کے افکار کی بلندی اور اسلام و مسلمین کی سلسلہ میں آپ کی مجاھدانہ زندگی پر روشنی ڈالی۔
موسسہ فرھنگی رسول اکرم (ص) کی جانب سے مرجع راحل آیت اللہ العظمی سید محمد حسینی شیرازی قدس سرہ و مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی مد ظلہ العالی کے بیانات ،مکتوبات،کتابیں،سی ڈی اور کیسٹ شکل میں مومنین کے سامنے پیش کی گئی۔