بسم الله الرحمن الرحيم
انعقادحضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی
شہادت کی مناسبت سے ۲۵ محرم 1434 ھ مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی
الحاج سید صادق حسینی شیرازی دام ظله کے بیت الشرف، قم میں صبح و عصر مجالس
عزا منعقد ہوئیں۔
ان مجالس میں کثیر تعداد میں علماء ،طلاب و فضلائے حوزہ علمیہ کے علاوہ
دیگر ممالک سے آئے ہوے زائرین اور دوستداران اھل بیت علیہم السلام نے شرکت
کی۔
ان مجالس کو خطاب کرتے ہوئے ذاکرین نے امام زین العابدین علیہ السلام کے
فضائل و مصائب بیان کئے۔ اور حضرت بقیتہ اللہ الاعظم (عج) کی خدمت میں ان
کے جد کی شہادت کا پرشہ پیش کیا۔











|