بسم الله الرحمن الرحيم
5 صفر روز شهادت مظلومانه خاتون کربلا حضرت
رقیه سلام الله علیها، کی مناسبت سے بیت مکرم حضرت آیت الله العظمی شیرازی
مدظله العالی ماتم و عزا میں ڈوب گیا ۔اس دن کو اور بہتر طریقہ سے منانے
اور آن حضرت کی شہادت کی اہمت کو بیان کرنے کے لئے معظم لہ نے اپنے درس
خارج کو تعطیل کر دیا ۔مومنین اور عزادران کی ایک بڑی تعداد مرجع عالی قدر
حضرت آیت الله العظمی شیرازی مدظله العالی کے بیت پر حاضر ہوئی اور وہاں
امام حسین علیہ السلام کی اس 3 سالہ مظلومہ کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے مجلس
عزا پر پا ہوئی اور نوحہ خوانی کی گئی ۔


|