بسم الله الرحمن الرحيم
مورخہ 8 ربیع الثانی 1437 ھجری ، مطابق 19 جنوری 2016 عیسوی بروز منگل کینیڈا کی رھنے والی یک خاتون نے جس کا نام «کلاویبل کوربیلا » تھا شھر قم مقدس میں بیت حضرت آیت اللہ العظمٰی سید صادق شیرازی مدظلہ العالی پر حاضر ھو کر حضرت آیت اللہ العظمٰی شیرازی کے حضور کلمہ شھادت «أشهد أن لا إله إلا الله، أشهد أنّ محمداً رسول الله و أشهد أنّ علیاً ولی الله» زبان پر جاری کیا اور چھاردہ معصومین علیھم السلام کی ولایت اور محبت کا اقرار کرتے ھوئے مذھب حقہ اھل بیت علیھم السلام کو اختیار کیا .
اس خاتون نےاپنے مسلمان ھونے اور مذھب شیعہ کو قبول کرنے کی وجہ بیان کرتے ھوئے اظھار کیا :کہ بھت ھی تحقیق اور مطالعہ کرنے کے بعد، نیز بھت سے واضح اور محکم دلائل کے باوجود میں اس نتیجہ پر پھونچی ھوں کہ دین اسلام اور مذھب شیعہ ھی صحیح معنٰی میں دین حق ، سچا اور اچھا دین ھے ۔
کریمہ اھل بیت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی شھادت سے منسوب ایام میں حضرت آیت اللہ العظمٰی شیرازی نے اس خاتون کا نام معصومہ رکھا تاکہ یہ مبارک موقع حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے نام کی برکت سے پر برکت بن جائے ۔
اس کے بعد مرجع جھان شیعیت حضرت آیت الله العظمی شیرازی مدظله العالی نے اس تازہ مسلمان خاتون اور اس کے ھمراہ دوسرے افراد کو تین امور کی خصوصاً نصیحت فرمائی پھلے اخلاق حسنہ ،دوسرے زندگی کے ھر مرحلہ میں بے تحاشا کوشش و محنت اور تیسرے، مشکل اور سخت حالات میں لوگوں کی مدد کرنا ۔
اس روحانی اور پر عظمت تقریب کے بعد اس معظمہ خاتون کی شادی ایک ایرانی مؤمن کے ھمراہ ھوئی جس کا صیغہ نکاح خود مرجع عالی قدر کے فرزند ارجمند حجت الاسلام والمسلمین سید حسین شیرازی نے جاری کیا ۔


|