بلاد کفر میں عزا داری برپا کرنا



بسم الله الرحمن الرحيم

ایک طالب علم جو علوم دینی حاصل کرنے کے لئے ایران کے شہر قم آٰیا تھا اور حوزہ علمیہ قم (اور میرے دروس)میں علم حاصل کر رہا تھا ایک دن مشورت کے لے میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ملک کے لوگوں نے دعوت دی ہے کہ میں وہاں آکر تبلیغ اسلام کروں ،میں نے اس کو اس کام کی طرف ترغیب دلائی اور کچھ مشورے بھی دئے۔پانج یا چھ سال وہ وہاں رہاں اور دو تین سال پہلے جس زیارت کے لئے آیا تھا تو اس نے مجھے بتایا کہ اس سال اس شہر کی تاریخ میں پہلی بار عزاداری امام حسین علیہ السلام کو پربا کیا البتہ بہت سے لوگوں نے اس کام کی مخالفت بھی کی اور بعض نے اس کو حرام بھی بتایا۔
میں نے اس سے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی تعجب نہیں ہوا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ رسول خدا صل اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا ہے کہ دن پہ دن امام حسین علیہ السلام کا نام پڑھتا چلا جائے گا اور یہی ارادہ خدا وند ی ہے۔