غیر مسلم کی مرثیہ سرای



بسم الله الرحمن الرحيم

ایک حظیب کو کوچھ سال پہلے ایک عیر اسلامی ملک میں وہاں کے شیعوں کی دعوت پر ایام عزا کے لئے تشریف لے گئے تھے ۔نے فرمایا: '"ایک جگہ مجلس تھی جب منبر سے نیچے اترا تو باہر نکلتے وقت حسینیہ کے خادمیں میں سے ایک نے مجھے ایک شخص سے ملایااور کہا کہ انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی شان میں شعر کہیں اور ان کا ایک دیوان بھی اس موضوع پر چھپ چکا ہے۔
میں نے جب اس شخص کی طرف دیکھا تو اس کو حلیہ مجھے عجیب سا لگا۔میں نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ مسلمان ہیں؟ تو اس نے مسکرا کر انکار کیا۔
میں نے اس سے پوجھا :"کیا امام حسین علیہ السلام عقلمند تھے؟
اس کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور اس نے کہا کہ یہ کیسا سوال ہے؟
میں نےاس سے کہا کہ مجھے پتا ہے لیکن آپ سے جواب چاہتا ہوں۔
اس نے کہا :"کوئی بھی امام حسین علیہ السلام سے زیادہ عقلمند نہیں۔
میں نے اس سے دوسرا سوال کیا:"کیا امام حسین علیہ السلام اجھے انسان تھے؟
اس نے دوبارہ میری طرف عجیب نظروں سے دیکھا۔
میں نےاس سے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ سوال عجیب ہے لیکن آپ سے جواب چاہتا ہوں ۔
اس نے کہا کہ امام حسین سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟!
میں نے کہا:"کیا تم جانتے ہوں کہ یہی امام حسین علیہ السلام جو سب سے بہتر اور عاقل تھے ،نے اپنی جان دین اسلام پر قربان کر دی؟بھائی او مسلمان ہو جائو
اس نے مسکرا کر کہا :"یہ ایک الگ بحث ہے!!
اس عالم دین نے یہ قصہ تیس سال پہلے سنایا تھا اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے ھندوستان میں ایسا سکہ ڈھالا جیسا خدا نے بھی نہیں ڈھالا۔ایک شخص کافر ہے لیکن امام حسین علیہ السلام کا شاعر ہے۔
میں نے ان کی اس بات پر ایک حاشیہ لگایا:"خدا وند عالم نے یہ سکہ امام حسین علیہ السلام کے لیے ڈھالا اور ایسا سکہ نہ ان کے جد کےلئے ڈھالا نہ ہی ان کے بابا کے لئے اور نہ ہی ان کہ عظیم مرتب ماں اور بھائی لے لئے بلکہ اپنی ذاد مقدس کے لئے بھی ایسا سکہ نہیں ڈھالا۔
۔