کریمانہ برتاو



بسم الله الرحمن الرحيم

امام حسین علیہ السلام نے سپاہ حر کے ساتھ جو برتاو کیا اور خاندان رسالت کے شرف اور کریم ہونے کی ایک مثال ہے۔حر ایک بڑی فوج کے ساتھ امام علیہ السلام کے سامنے آیا اور اس کا مقصد امام علیہ السلام کو گرفتار کرنا یا ان سے جنگ کرنا تھا لیکن اس حال میں مبھی امام علیہ السلام نے اس کے فوج ہیان تک کہ اس کے گھوڑوں تک کو سیراب کیا ۔جب کہ امام علیہ السلام جانتے تھے کہ یہ لوگ کل مجھے قتل کرنے میں شریک ہونگے۔اور ایسے دشمن کو لوگ پانی نہیں پلاتے ،لیکن یہ طریقہ چراغ ہدایت کی منطق سے سازگار نہ تھا ۔چراغ کی طبعیت یہ ہے کہ وہ سب کو روشنی دیتا جو لوگ راستہ ڈھونڈنا چاہتے ہیں وہ اس کی روشنی میں راہ پاتے ہیں اور جو لوگ گمراہ ہونا چاہتے ہیں وہ جانبوجھ کر گمراہ ہوں ۔