حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے نام سے کام کرنے کی برکت



بسم الله الرحمن الرحيم

مرحوم حاج شیخ حسین قمی نے بہت سی کتابیں تالیف کیں ان میں سے سب سے زیادہ مشہور کتاب مفاتیح الجنان ہے اور اس وقت کڑوڑوں مومین اس سے فاءدہ اٹھا رہے ہیں۔
ایک سخص مومن نے بتا یا کہ کسی مناسبت سے زیارت کے لءے نجف گیا اور سحن امیر المومنین میں شیخ عباس قمی کو دیکھا کہ دیوار سے ٹیک لگاے کھڑے ہیں ! یہ ان کی زندگی کے آخری ایام تھے اور وہ بہت سخت بیمار تھے۔میں نے ان سے پوجھا کہ آپ یہاں کیوں کھڑے ہیں ؟
شیخ قمی نے کہا کہ میں دیکھا رہا ہوں کہ مومنین کو نزدیک سے زیارت کا موقہ مل رہا اور وہ ضریح مقدس سے اپنے آپ کو مس کر رہے ہیں اور میں اس نعمت سے محروم ہوں!
میں نے شیخ سے کہا :"زاءریں کی طرف دیکھیں وہ جب حرم میں داخل ہوتے ہیں تو ایک ایک کے ہاتھ میں مفاتیح الجنان ہے اور اسی وجہ سے آپ ہر زاءر کے ساتھ حرم میں نزدیک سے زیارت کر رہے ہیں۔
ہم دیکھتے ہیں کہ اءمہ علیھم السلام کے زمانہ سے ہزار سال بعد بھی شیخ قمی اس طرح کی فضیلت حاصل کرتے ہیں۔
شیخ قمی سے دریافت کیا گیا کہ آپ کی دوسری کتب کے مقابلہ میں مفاتیح کو کیوں زیادہ شہرت حاصل ہوءی تو انہوں نے جواب دیا:"یہ خصوصیت حضرت زہرا ء سلام اللہ علیھا کے نام کی برکت کی وجہ سے ہے کیوں کہ میں نے یہ کتاب حضرت زہراء سلام اللہ علیھا کی نیت سے لکھی ہے۔
شیخ قمی نء شاید اپنی عمر کا ایک مختصر حصہ اس کتاب کی تالیف میں صرف کیا ہوگا لیکن اس کتاب کو ایسی قدر و منزلت حاصل ہوءی ہے کہ ہر مقام مقدس میں موجود ہے۔جو بھی چاہتا ہے کہ اس کتاب کو پڑھتا ہے اس کا ثواب شیخ قمی کے لءے بھی لکھا جاتا ہے جیسا کہ روایت میں آیا ہے:
الدال علی الخیر کفاعلہ"(وساءل الشیعہ ج۱۶،ص ۱۷۳)
خیر کی دعوت دینے والا خیر کرنے والے کی طرح ہے۔(ان دونوں کا اجر و ثواب برابر ہے )۔