اطاعت میں وظیفہ پہچاننا



بسم الله الرحمن الرحيم

ایک عالم ایک عقد کی محفل میں حاضر ہو ئے سب ان کے احترام میں کھڑے ہو ئے محفل میں علماء ومراجع تشریف فرما تھے وہ بھی ایک بڑی علمی شخصیت تھے حاضرین نے ا ن سے کہا صدر مجلس میں تشریف رکھیں لیکن انہوں نے قبول نہیں کیا اور دروازہ کے قریب بیٹھ گئے تھوڑی دیر بعد میزبان نے کہا صدر مجلس میں تشریف لے چلیں تو انہوں نے فورا جگہ بدل دی حاضرین نے پوچھا کیوں جب ہم نے کہا تو آپ نے اپنی جگہ نہیں بدلی میزبان نے جواب دیا یہ عابد ترین فرد ہیں پہلی بار جب وہ وہاں پہنچے تو یہ کام مستحب تھا دوبارہ جب میں نے کہا تو چونکہ میزبان کی بات ماننا مستحب اس لئے جگہ بدل دی ،بیشک ایسے لوگوں میں اطاعت حلول کرر گئی ہے۔